انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کےاسلام آباد کانکلیو کا پانچواں ایڈیشن 3 اور 4 دسمبر کو ہوگا

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) اپنے سالانہ فلیگ شپ ڈائیلاگ فورم 'اسلام آباد کانکلیو' کا پانچواں ایڈیشن 3 اور 4 دسمبر 2025 کو منعقد کر رہا ہے، جس کا مرکزی موضوع "جنوبی ایشیا کا دوبارہ تصور کرنا: سیکورٹی، اکانومی، کلائمیٹ، کنیکٹیویٹی" ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق یہ کانکلیو ایک 'ٹریک 1.5' اقدام کی حیثیت سے ملک اور بیرون …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) اپنے سالانہ فلیگ شپ ڈائیلاگ فورم ‘اسلام آباد کانکلیو’ کا پانچواں ایڈیشن 3 اور 4 دسمبر 2025 کو منعقد کر رہا ہے، جس کا مرکزی موضوع "جنوبی ایشیا کا دوبارہ تصور کرنا: سیکورٹی، اکانومی، کلائمیٹ، کنیکٹیویٹی” ہے۔

اتوار کو جاری بیان کے مطابق یہ کانکلیو ایک ‘ٹریک 1.5’ اقدام کی حیثیت سے ملک اور بیرون ملک کے نامور اسکالرز، ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، علاقائی ماہرین اور پاکستان کی قیادت کے سینئر اراکین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا تاکہ علاقائی و عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور پاکستان کے لیے مستقبل کی پالیسی کے راستے تجویز کیے جا سکیں۔ اسلام آباد کانکلیو پاکستان میں تھنک ٹینک پر مبنی پالیسی ڈائیلاگ کی ایک اہم بنیاد بن چکا ہے۔

گزشتہ برس 2024 میں منعقد ہونے والے چوتھے ایڈیشن کا مرکزی موضوع "پاکستان اور ارتقا پذیر گلوبل آرڈر” تھا، جس کے بعد اب یہ پانچواں ایڈیشن اس بڑھتی ہوئی میراث کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی، سفیر سہیل محمود کے مطابق، "اس سال کا کنکلیو دائرہ کار، گہرائی اور شرکت کی سطح کے لحاظ سے زیادہ بھرپور ہوگا بنیادی طور پر، یہ سلامتی، معیشت، آب و ہوا اور رابطے کے کلیدی دائروں میں جنوبی ایشیا کی دوبارہ تصویر کشی”کے بارے ایک ساتھ سوچنے کا اقدام ہے ۔

مرکزی تھیم کے تحت کانکلیو کے ایجنڈے کو پانچ جامع ذیلی تھیمز میں تقسیم کیا گیا ہے، اول کثیر قطبی ترقی کے درمیان علاقائی سیکیورٹی آرڈر، دوم ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک سیکیورٹی چیلنجز، سوم جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی دہشت گردی اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجزچہارم معیشت اور موسمیاتی تبدیلی ،پنجم جنوبی ایشیا میں علاقائی رابطہ: اجتماعی ترقی کے کثیر جہتی راستے رکھے گئے ہیں – کانفرنس کا آغاز افتتاحی پلینری سیشن سے ہوگا، جس کے بعد ہر ذیلی موضوع پر الگ الگ ورکنگ سیشنز منعقد ہوں گے۔

ان سیشنز کا مقصد علمی گہرائی، عملی تجربے اور پالیسی کی مناسبت کو یقینی بنانا ہے۔ اختتام پر ایک پلینری سیشن تمام غور و فکر اور سفارشات کو اکٹھا کرے گا۔ یہ کانکلیو ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطہ جنوبی ایشیا جغرافیائی سیاسی بہاؤ، اقتصادی غیر یقینی صورتحال، آب و ہوا کی کمزوری اور کنیکٹیویٹی کے خسارے جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

اس فورم کا مقصد ان پیچیدہ مسائل پر باخبر بحث کو فروغ دینا اور اختراعی، تعاون پر مبنی حل تجویز کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے، آئی ایس ایس آئی بات چیت کو فروغ دینے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور تعاون پر مبنی علاقائی حل کے لیے کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں