وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ،اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے۔ وزیر ریلوے نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین کے اندر ٹکٹ چیک بھی کروایا۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے اور ایسا سفر کرنے والا اور کرانے والا دونوں جیل جائیں گے، چاہے وزیر ہو یا افسر قانون سب کے لیے برابر ہے۔ …

راولپنڈی۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے۔ وزیر ریلوے نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین کے اندر ٹکٹ چیک بھی کروایا۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے اور ایسا سفر کرنے والا اور کرانے والا دونوں جیل جائیں گے، چاہے وزیر ہو یا افسر قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ٹکٹ چیک کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین میں موجود مسافروں سے ملاقات کی اور ریلوے سروسز کے بارے میں ان کی رائے لی۔مسافروں نے ریلوے کی بہتری کے لیے وزیر کی کاوشوں کو سراہا۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی سہولیات بہتر بنانے کا عمل جاری ہے اور ریلوے سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں