اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی کی سفیر مارِلینا آرمیلن اور ڈومینیکو پیلّونی کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ اطالوی کُوزین ویک گالا ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب میں سفارتی حلقوں اور بین الاقوامی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس کا مقصد اٹلی کے فَنِ طعام اور ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنا تھا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ …
چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کی اطالوی کُوزین ویک کے گالا ڈنر میں شرکت، پاک اٹلی مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اٹلی کی سفیر مارِلینا آرمیلن اور ڈومینیکو پیلّونی کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ اطالوی کُوزین ویک گالا ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب میں سفارتی حلقوں اور بین الاقوامی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس کا مقصد اٹلی کے فَنِ طعام اور ثقافتی ورثے کو اُجاگر کرنا تھا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے اطالوی سفیر اور پیلّونی کی مہمان نوازی اور شاندار تقریب کے اہتمام پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صرف ذائقوں اور پکوانوں کا جشن نہیں بلکہ پاک–اٹلی دوستی، ثقافتی روابط اور دیرینہ باہمی تعلقات کے احترام کی عکاسی بھی ہے۔انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان گرمجوش اور تعمیری تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اٹلی یورپ میں پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور پارلیمانی سفارتکاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مسلسل فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈائسپورا دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ثقافتی سفارتکاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھانا، فنون، موسیقی اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں، جو دلوں کو جوڑتی اور باہمی تفہیم کو مضبوط کرتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پارلیمانی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ سینیٹ آف پاکستان اطالوی سینیٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔آخر میں چیئرمین سینیٹ نے ایک بار پھر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور اطالوی سفارتخانے کو اس خوبصورت تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی، جس نے اطالوی ثقافت کا شاندار جشن مناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے جذبے کو مزید فروغ دیا۔








