لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں بیکن ہاؤس اولڈ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایلومنائی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور تعلیمی شعبے میں نجی شعبے کے اہم کردار کو سراہا، انہوں نے شرکاء میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔ اتوار کو یہاں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ اور …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی بیکن ہاؤس اولڈ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایلومنائی ایوارڈز تقریب میں شرکت، تعلیمی شعبے میں نجی شعبے کے اہم کردار کو سراہا

مزید خبریں
لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں بیکن ہاؤس اولڈ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایلومنائی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور تعلیمی شعبے میں نجی شعبے کے اہم کردار کو سراہا، انہوں نے شرکاء میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔ اتوار کو یہاں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ اور ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ تقریب میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے تعلیمی مستقبل اور شراکت داری کے موضوع پر گفتگو کی۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تعلیمی شعبے میں نجی شعبے کے اہم کردار کو سراہتے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے ماسکو میں ہونے والے یوریشین فلم اکیڈمی ایوارڈز ، ڈائمنڈ بٹر فلائی میں پاکستانی فلم دیمک کی کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ جیتنے والے اداکاروں کی پذیرائی کی۔ ایلومنائی ایوارڈز میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سراہا گیا۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شرکاء میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کرنیوالوں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔








