اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کے دوران تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ آتش زدگی میں ہونے …
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات، تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر گہرے افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کے دوران تاجکستان میں افغان سرحد کے قریب تین چینی شہریوں کے المناک قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں حالیہ آتش زدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان مشکل لمحات میں چین کے ساتھ کھڑا ہے ۔
اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر پیشرفت سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔








