پاک بحریہ کی سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب میں گھرے لوگوں تک ہنگامی خوراک، ادویات اور دیگر امدادی …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب میں گھرے لوگوں تک ہنگامی خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔پاک بحریہ کا جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں