اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ٹھوس فضلہ کے انتظام میں تیز اور قابل دید بہتری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی پرخلوص کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یقینا ًیہ انقلابی قدم ہے۔ وزیراعظم نے ٹھوس کوڑے کرکٹ کے انتظامات پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پنجاب میں ٹھوس فضلہ کے انتظام میں بہتری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ٹھوس فضلہ کے انتظام میں تیز اور قابل دید بہتری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی پرخلوص کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یقینا ًیہ انقلابی قدم ہے۔
وزیراعظم نے ٹھوس کوڑے کرکٹ کے انتظامات پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ پنجاب میں ٹھوس فضلہ کے انتظام میں تیز اور قابل دید بہتری آئی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی پرخلوص کاوشوں کو میں بھرپور تحسین پیش کرتا ہوں ۔








