حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اتوار کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اتوار کوپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

مزید خبریں