اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید اہلکار کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعہ میں شہید اہلکار کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کے دشمن دہشت گردوں کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پرعزم ہے۔








