اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 3 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج …
واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 3 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 77 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 12 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 800 کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا میں آج پانی کی سطح 1493.69 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 28 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ،منگلا میں آج پانی کی سطح 1217.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ میں پانی کی سطح 648.90 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 85 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔








