بیونس آئرس۔1دسمبر (اے پی پی):ہنگری کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ پنا اُدوردی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ ہنگری کی ٹینس کھلاڑی پنا اُدوردی نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں 39 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ورارا لیپچینکو کو شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ ارجنٹائن کے …
پنا اُدوردی نے ورارا لیپچینکو کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
بیونس آئرس۔1دسمبر (اے پی پی):ہنگری کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ پنا اُدوردی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ ہنگری کی ٹینس کھلاڑی پنا اُدوردی نے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں 39 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ورارا لیپچینکو کو شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ٹینس کلب ارجنٹائنو میں کھیلے گئے ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 27 سالہ ہنگری کی ٹینس کھلاڑی پنا اُدوردی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 39 سالہ امریکی حریف کھلاڑی ورارا لیپچینکو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔








