کراچی۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 اگست 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے
کراچی۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 اگست 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 67 کروڑ 12 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 18 اگست 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔









