ڈیرہ مراد جمالی،محکمہ اسپورٹس کے زیر اہتمام کرکٹ فیسٹول کا فائینل میچ منعقد کیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی۔ 01 دسمبر (اے پی پی):محکمہ اسپورٹس بلوچستان کے زیر اہتمام ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول نصیرآباد 2025 کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ شہید غفار سیال کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اوستہ محمد اور صحبت پور کی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کو یادگار بنایا دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا ۔ اختتامی …

ڈیرہ مراد جمالی۔ 01 دسمبر (اے پی پی):محکمہ اسپورٹس بلوچستان کے زیر اہتمام ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول نصیرآباد 2025 کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ شہید غفار سیال کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اوستہ محمد اور صحبت پور کی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کو یادگار بنایا دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا ۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ تھے

جبکہ ڈپٹی ڈویژنل اسپورٹس آفیسر فیروز علی ابڑو، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر طارق رئیسانی (کچھی)، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد نعمت رند، اسپورٹس فیسٹیول نصیرآباد کے آرگنائزر عبدالغفار عابد، اسرار کھوسہ، قمر بگٹی اور عمران خالد بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مہمانوں کو روایتی اجرک پہنائے گئے، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو شیلڈز اور کیش انعامات بھی دیے گئے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔مقابلوں میں محکمہ کھیل کے افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مزید خبریں