لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپس جاری ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری تربیتی کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں ، پیرکے روزکنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر میں باکسنگ اور جوڈو کے تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، کوچز کھلاڑیوں کو باکسنگ اور جوڈو کے داؤپیچ سکھا رہے ہیں ،جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن …
نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری

مزید خبریں
لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپس جاری ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری تربیتی کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں ، پیرکے روزکنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر میں باکسنگ اور جوڈو کے تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، کوچز کھلاڑیوں کو باکسنگ اور جوڈو کے داؤپیچ سکھا رہے ہیں ،جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن کے تربیتی کیمپ میں کوچز نے کھلاڑی کے درمیان میچز کروائے ،بیڈمنٹن کے ٹریننگ کیمپ میں گرلز اور بوائز کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔
خضرافضال چودھری نے تربیتی کیمپس کا معائنہ کیا ، انہوں نے کیمپس میں کھلاڑیوں کو دی جانیوالی سہولیات اور کوچز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔کیمپس میں کھلاڑیوں کاجذبہ دیدنی ہے امید ہے پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں ٹاپ پوزیشن پر ہوں گے۔ پنجاب کا دستہ صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی سربراہی میں نیشنل گیمز میں شرکت کرے گا۔








