اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن عرفان اصغر (ریٹائرڈ) نے نور زمان کو چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نور زمان آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا مصر کھلاڑیوں کو چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل …
پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن عرفان اصغر کی نور زمان کو چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن عرفان اصغر (ریٹائرڈ) نے نور زمان کو چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نور زمان آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا مصر کھلاڑیوں کو چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل سے آئوٹ کرنا ملک قوم کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، نور زمان اور حمزہ خان بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور چیمپئن شپ میں بھی ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔
چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 24 مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اس ایونٹ میں سات پاکستانیوں کے علاوہ 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں میں مصر، جمہوریہ چیک، مالا سینا، سوئٹزر لینڈ اور جاپان سے کھلاڑی شامل تھے۔








