پی پی پی کی قیادت نے 26 ویں آئینی ترامیم میں اتفاق رائے یقینی بنایا ، آغا رفیع اللہ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے 26 ویں آئینی ترامیم سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے 26 ویں آئینی ترامیم میں اتفاق رائے یقینی بنایا ، پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کی ہے ، پی ٹی …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے 26 ویں آئینی ترامیم سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے 26 ویں آئینی ترامیم میں اتفاق رائے یقینی بنایا ، پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کی ہے ، پی ٹی آئی کی پرانی سیاست ہے کہ کمرے کے اندر اور باتیں اور باہر نکل کر اور باتیں کرتی ہے ۔ وہ پیر کو ایوان میں جاری بحث میں حصہ لے رہے تھے۔

ایم این اے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین سپیکر چیمبر میں جو باتیں کرتے ہیں اگر وہ سب کے سامنے کر دیں تو انھیں آئینہ نظر آ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں گوہر خان نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ، یہ کہیں کہ پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترامیم میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں تھی،حقیقت تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے 26 ویں آئینی ترمیم میں بہت جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ پرانی ریت ہے کہ اندر کچھ اور باہر کچھ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی بات کرنے والے پارلیمان ، جمہوری نظام اور پاکستان پر حملے کی بات کرتے ہیں، ان کے ساتھ اس صورت کو ئی تعلق نہیں ہے، یہ لوگ قوم اور اپنے ورکرز کو گمراہ کر رہے ہیں۔