اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن کے سیکرٹری کو طلب کر لیا۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں اراکین کے ایوی ایشن کے سوالات پر واضح جواب نہ ملنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوی …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کی عدم حاضری پر اظہار برہمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن کے سیکرٹری کو طلب کر لیا۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں اراکین کے ایوی ایشن کے سوالات پر واضح جواب نہ ملنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کیوں موجود نہیں ہیں ،انھیں موجود ہونا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ اس وقت کون ذمہ دار ہے ،اس کا تعین کر کے کارروائی لازمی ہے ۔








