اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے کہا ہے کہ پی آئی اے 1954ء سے پاکستان کا فخر ہے ، ہمارے پائلٹس بہت اہل ہیں ،پی آئی اے کی پالیسیوں نہیں بلکہ نجکاری کی وجہ سے شاید کچھ پائلٹس کو تحفظات ہوں اور پی آئی اے کو چھوڑ کر نجی ائیر لائنز کی طرف جائیں ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران …
پی آئی اے 1954ء سے پاکستان کا فخر ہے ، ہمارے پائلٹس بہت اہل ہیں ، زیب جعفر

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے کہا ہے کہ پی آئی اے 1954ء سے پاکستان کا فخر ہے ، ہمارے پائلٹس بہت اہل ہیں ،پی آئی اے کی پالیسیوں نہیں بلکہ نجکاری کی وجہ سے شاید کچھ پائلٹس کو تحفظات ہوں اور پی آئی اے کو چھوڑ کر نجی ائیر لائنز کی طرف جائیں ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کر رہی تھیں۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے کہا کہ ماضی میں ایک وزیر کے بیان نے پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا ۔ نجکاری کی طرف جا رہے ہیں تو ہمارے پائلٹس کو یہ تحفظات ہو سکتے ہیں ،ان کی چوائس ہو سکتی ہے، پی آئی اے کے رولز سے تنگ آ کر نہیں جا رہے ۔ عثمان بادینی نے کہا کہ کوئٹہ کے لئے فضائی کرائے بہت زیادہ ہیں اس کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ اس پر پارلیمانی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ان تحفظات کو ہم نے دیکھا ہے ، کوئٹہ کے لئے خصوصی کرائے پر غور کیا جا رہا ہے۔
کراچی ائیر لائن ، پنجاب ائیر لائن اور کے پی ایوی ایشن آئندہ دوسالوں میں پروازیں شروع کرنے جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ثانوی روٹس کے لئے خصوصی ہدایات جارہی کیں ہیں جو ائیر لائن ثانوی روٹس پر پروازیں نہیں چلائے گی اسے جرمانہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لئے اس وقت 44 پروازیں چل رہی ہیں۔ عامر ڈوگر نے ملتان سے اسلام آباد پروازیں نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ۔








