اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):زونل آفس لاہور میں ایف آئی اے کا خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہریوں کو بیرون ملک سفر سے متعلق تمام رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نئے قائم شدہ انفارمیشن آفس میں امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت اور …
زونل آفس لاہور میں ایف آئی اے کا خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):زونل آفس لاہور میں ایف آئی اے کا خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہریوں کو بیرون ملک سفر سے متعلق تمام رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نئے قائم شدہ انفارمیشن آفس میں امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انفارمیشن آفس کے قیام کا مقصد شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا اور سفر سے قبل معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ شہری امیگریشن سے متعلق معلومات کے لیے 04299203690 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








