پاکستان۔ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 سیریز کا پہلا ٹی20 کل (منگل)کھیلا جائے گا

کاکس بازار۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ (کل) منگل کو کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں خواتین کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد مسرور کی زیر نگرانی تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن کا انعقاد کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا جہاں قومی اسکواڈ نے بیٹنگ باؤلنگ …

کاکس بازار۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ (کل) منگل کو کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں خواتین کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد مسرور کی زیر نگرانی تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن کا انعقاد کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا جہاں قومی اسکواڈ نے بیٹنگ

باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ کوچنگ اسٹاف کے مطابق کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ سیشن مکمل کیا اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر خاص توجہ دی گئی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش میں میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 

مزید خبریں