نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کانکررز اور سٹارز کی کامیابی ، عمیمہ سہیل نے سنچری سکور کی

فیصل آباد۔ 01 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کانکررز اور سٹارز کی کامیابی ، عمیمہ سہیل نے سنچری سکور کی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے جارہے نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کانکررز اور سٹارز نے اپنے میچ جیت لیے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سٹارز ( 287 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ) نے …

فیصل آباد۔ 01 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کانکررز اور سٹارز کی کامیابی ، عمیمہ سہیل نے سنچری سکور کی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے جارہے نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کانکررز اور سٹارز نے اپنے میچ جیت لیے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سٹارز ( 287 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ) نے انونسیبلز ( 218 رنز ) کو 69 رنز سے ہرا دیا۔

سٹارز کی عمیمہ سہیل نے 127 اور سدرہ امین کے93 رنز کی اننگزیں کھیل کر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔انونسیبلز کی نتالیہ پرویز نے 84 اور حفصہ خالد نے 65 رنز بنائے۔عمیمہ سہیل عروبہ شاہ اور سیدہ معصومہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔عمیمہ سہیل پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ ایچ پی سی گراؤنڈ میں کانکررز ( 167 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ) نے سٹرائیکرز ( 164 رنز ) کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

کانکررز کی گل فیروزہ نے 66 اور سائرہ جبین کے 36 رنز بنائے اور نمایاں رہیں۔سٹرائیکرز کی شوال ذوالفقار نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کانکررز کی ام ہانی نے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ام ہانی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں