انڈر19 ایشیاکپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے لیے قومی سکواڈ اور قیادت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی انڈر19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے ۔ ٹورنامنٹ12 سے21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر3 کے ساتھ حصہ لے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو سیونز …

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے لیے قومی سکواڈ اور قیادت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی انڈر19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے ۔ ٹورنامنٹ12 سے21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر3 کے ساتھ حصہ لے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو سیونز سٹیڈیم میں کوالیفائر3 کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا گروپ میچ16 دسمبر کو کوالیفائر1 کے خلاف ہوگا۔

سیمی فائنل مقابلے19 دسمبر اور فائنل21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی سکواڈ میں نائب کپتان کی ذمہ داری عثمان خان کو سونپی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں، اس کے علاوہ مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سپورٹنگ سٹاف میں سرفراز احمد منیجر اور مینٹور کے طور پر فرائض انجام دیں گے جبکہ شاہد انور ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ رائو افتخار بالنگ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ، ابرار احمد ٹرینر، عبیداللہ فزیو اور علی حمزہ اینالسٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید خبریں