اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کے لئے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے مقابلے 4 دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ …
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کیلئے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کے لئے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے مقابلے 4 دسمبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ ایونٹ میں مردوں کی آٹھ اور خواتین کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو، دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مردوں کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، سندھ، خیبر پختونخوا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ خواتین کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سندھ، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
مردوں کے میچز کے شیڈول میں 4 دسمبر کو پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان آرمی سے،سندھ کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے اور پاکستان نیوی کا مقابلہ بلوچستان سے ، پنجاب بمقابلہ پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا بمقابلہ خیبرپختونخوا ، پاکستان آرمی بمقابلہ سندھ ، پاکستان نیوی بمقابلہ پاکستان پولیس جبکہ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 5 دسمبر کو پاکستان واپڈا کا مقابلہ سندھ سے ، پاکستان آرمی کا خیبر پختونخوا سے ، پنجاب کا پاکستان نیوی سے جبکہ پاکستان پولیس کا بلوچستان سے مقابلہ ہوگا۔اسی طرح 6 دسمبر کو سیمی فائنل اور 7 دسمبر کو گروپ پوزیشنز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔خواتین کے میچز کے شیڈول میں 4 دسمبر کو پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے اور سندھ کا مقابلہ پنجاب سے ہو گا۔ 5 دسمبر کو گلگت بلتستان کا مقابلہ پاکستان واپڈ سے ہوگا، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا اور سندھ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 6 دسمبر کو سیمی فائنل اور 7 دسمبر کو گروپ پوزیشنز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔








