"ٹیکسلا کے تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی اور مؤثر انتظام کے لیے پہلا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد عالمی اہمیت کے حامل آثار کو محفوظ بنانا اور ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔”
ٹیکسلا کے تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے پہلا جامع’’ماسٹر پلان‘‘ تیار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):حکومت پنجاب نے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ٹیکسلا کی تاریخی باقیات کی حفاظت اور بحالی کے لیے پہلا جامع اور طویل مدتی ’ماسٹر پلان‘ تیار کر لیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد غیر منظم مرمتی کاموں کے بجائے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت قدیم ورثے کو محفوظ بنانا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اس ماسٹر پلان کا مقصد ٹیکسلا کی تاریخی ساخت کو قدرتی انحطاط، نمی اور ماضی کی غیر مناسب مرمتوں سے پہنچنے والے نقصان سے بچانا ہے۔ پلان کے تحت ’موہڑا مرادو‘ اور ’سرکپ‘ کے قدیم مقامات پر بنیادی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ موہڑا مرادو میں پرانے کنکریٹ کے ڈھانچوں کو ہٹا کر جدید اور ہلکے تحفظاتی شیلٹر نصب کیے گئے ہیں جبکہ معذور افراد کے لیے خصوصی راستے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔








