مون سون کے موسم میں پودوں کی نشوونما کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر پی ایچ اے سیالکوٹ

ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے کہا ہے کہ شہر سرسبز، خوبصورت ماحول دوست بنانے کے لیے شجرکاری، پارکس کی بحالی

سیالکوٹ۔ 03 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے کہا ہے کہ شہر سرسبز، خوبصورت ماحول دوست بنانے کے لیے شجرکاری، پارکس کی بحالی ،گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

مون سون کے موسم میں پودوں کی نشوونما کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شاہراہوں، چوکوں، پارکوں اور گرین بیلٹس میں پودوں کی حفاظت، تراش خراش اور آبپاشی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول نہ صرف شہریوں کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈائریکٹر پی ایچ اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی میں اضافے، تفریحی مقامات کی بہتری اور ماحول کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور دلکش ماحول میسر آ سکے۔