راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل پرسلان بیرکتار نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً پاک-ترکیہ توانائی تعاون کے فروغ، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور سٹریٹجک شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات …
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر پرسلان بیرکتار کی ملاقات،مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام کے حوالے سے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل پرسلان بیرکتار نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً پاک-ترکیہ توانائی تعاون کے فروغ، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور سٹریٹجک شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے مشترکہ اہداف اور علاقائی استحکام کے حوالے سے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی بھرپور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترک وزیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ترکیہ کی خواہش کا اظہار کیا اور علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








