پنجاب کالج ملتان کی شاندار کامیابی،انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست چیمپئن

ملتان۔ 02 دسمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ ملتان کےزیراہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جہاں پنجاب کالج ملتان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام پانچ میچزجیت کر ناقابلِ شکست چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔لیگ بنیاد پرکھیلی جانے والی اس چیمپئن شپ میں سٹارزکالج نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز اپنے نام کیے اور رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ …

ملتان۔ 02 دسمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ ملتان کےزیراہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جہاں پنجاب کالج ملتان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام پانچ میچزجیت کر ناقابلِ شکست چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔لیگ بنیاد پرکھیلی جانے والی اس چیمپئن شپ میں سٹارزکالج نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز اپنے نام کیے اور رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج خانیوال نے تین فتوحات کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ کا انعقادنجی کالج میں کیا گیا جہاں گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ نے چوتھی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 14 نمبر چونگی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ میزبان کالج کی پرنسپل وفاعظیم نے کھلاڑیوں کےاعزازمیں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا اور تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔تعلیمی بورڈ ملتان کے آفیسر سپورٹس انچارج ملک نثار نے ایونٹ کے عمدہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات نے کھیل کے میدان میں بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

دریں اثناء پنجاب گروپ آف کالجز کے اسامہ بشیر نے اپنی ٹیم کی کامیابی کو ادارے کی مضبوط اسپورٹس سپورٹنگ پالیسی کا تسلسل قراردیا اورکھلاڑیوں کی محنت کو سراہا۔

 

مزید خبریں