یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے،صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے،ترجمان نمل یونیورسٹی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف مارڈرن لینگویجز (نمل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ منگل کو ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ عمارت کے ایک حصہ میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا جس سے متعددافراد زخمی ہوئے ہیں تاہم صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف مارڈرن لینگویجز (نمل) کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ منگل کو ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ عمارت کے ایک حصہ میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا جس سے متعددافراد زخمی ہوئے ہیں تاہم صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔