اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):بنوں میں خوارج کےحملے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی اور پولیس کے دوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ اور دیگر عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق شرکا نے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔شرکا نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت …
بنوں میں خوارج حملے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ اور پولیس جوانوں کی نماز جنازہ ادا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):بنوں میں خوارج کےحملے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی اور پولیس کے دوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا، جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ اور دیگر عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شرکا نے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔شرکا نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔نماز جنازہ کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔








