سمندری طوفان ڈٹواہ ،پاکستان کی جانب سے سری لنکاکیلئے 200 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے خوفناک سمندری طوفان ڈٹواہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ سری لنکا کی امداد کیلئے 200 ٹن امدادی سامان بحری راستے سے روانہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد میں سامان روانگی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور پاکستان میں سری لنکا کے ہائی …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے خوفناک سمندری طوفان ڈٹواہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ سری لنکا کی امداد کیلئے 200 ٹن امدادی سامان بحری راستے سے روانہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد میں سامان روانگی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل راویندرا سی وجے گنا رتنے نے شرکت کی۔تقریب میں وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔پاکستان نے اس موقع پر سری لنکا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔