خیبر پختونخوا کے عوام کا صوبائی حکومت کی جانب سے افغان باشندوں کے انخلا میں رکاوٹ ڈالنے پر شدید ردعمل، افغان باشندوں کے فوری انخلا کا مطالبہ

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغان باشندوں کے انخلا میں رکاوٹ ڈالنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔صوبہ میں بڑھتی بدامنی اور افغانیوں کی موجودگی سے خیبر پختونخوا کے عوام شدید مشکلات سے دوچارہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن اور استحکام کے لیے افغان باشندوں کے فوری انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔خیبر پختونخوا کے عوام نے کہا …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغان باشندوں کے انخلا میں رکاوٹ ڈالنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔صوبہ میں بڑھتی بدامنی اور افغانیوں کی موجودگی سے خیبر پختونخوا کے عوام شدید مشکلات سے دوچارہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن اور استحکام کے لیے افغان باشندوں کے فوری انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا۔خیبر پختونخوا کے عوام نے کہا ہے کہ افغانیوں کی وطن واپسی پر انہیں سراہتے ہیں اور افغانیوں کو بھی خوش ہونا چاہیے۔

افغانیوں کے خیبر پختونخوا میں آنے کی وجہ سے صوبہ انتشار کا شکار ہوا۔افغانی مہاجرین کا جرم کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ہے۔عوام نے کہا کہ افغانی باشندے خیبر پختونخوا میں کاروبار نہیں کرتے، محض جرائم میں ملوث ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدامنی کی بڑی وجہ صوبائی حکومت کا انہیں دوبارہ صوبہ میں جگہ دینا ہے،صوبائی حکومت افغانیوں کو نکالے اور امن و امان کا مسئلہ حل کرے۔

افغانیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئے افغان باشندوں کا جلد از جلد انخلا ناگزیر ہے۔صوبائی حکومت فوری طور پر افغان باشندوں کا انخلا یقینی بنائے تاکہ حالات اور روزگار بہتر ہو ں۔صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر افغانیوں کے انخلا میں کلیدی کردار ادا کرے،دوسرے صوبوں سے افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے مگر خیبر پختونخوا سے کیوں نہیں نکالے جارہے؟افغانیوں کی وجہ سے صوبہ میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔