نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں سٹیم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے کیسكیڈنگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد (این ایس یو) میں پاک۔یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت سٹیم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا ایک روزہ کیسكیڈنگ سیشن منعقد ہوا۔ یہ پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، برٹش کونسل، کنگز کالج لندن اور سٹیِم لرننگ سینٹر یارک (برطانیہ) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ این ایس یو سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سیشن میں برطانیہ میں تربیت یافتہ فیکلٹی ارکان …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد (این ایس یو) میں پاک۔یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت سٹیم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا ایک روزہ کیسكیڈنگ سیشن منعقد ہوا۔ یہ پروگرام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، برٹش کونسل، کنگز کالج لندن اور سٹیِم لرننگ سینٹر یارک (برطانیہ) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

این ایس یو سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سیشن میں برطانیہ میں تربیت یافتہ فیکلٹی ارکان نے اپنی سیکھ، جدید تدریسی طریقہ کار اور تجربات کو یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا۔ ورکشاپ میں تدریس و تعلم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مختلف جدید اور عملی موضوعات شامل تھے۔

شرکاء کو نہ صرف نظری مباحث بلکہ عملی مشقوں کے ذریعے بھی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ ان طریقوں کو بطور سیکھنے والے محسوس کر سکیں۔ یہ جدید طریقہ کار طلبہ میں فعال سیکھنے، تخلیقی سوچ، تنقیدی تجزیے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔

سیشن کی منتظمین اور ریسورس پرسنز میں ڈاکٹر مریم سبحانی اور انیتا بی بی (نیشنل سکلز یونیورسٹی)، ڈاکٹر رئیسہ بانو (ویمن یونیورسٹی صوابی)، ڈاکٹر صائمہ کلثوم ( ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی) اور ڈاکٹر سمر نصیر (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) شامل تھیں۔ مختلف جامعات کے اساتذہ کا یہ مشترکہ تعاون سٹیم تدریس کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی، منیجنگ ڈائریکٹر ناہی ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریسورس پرسنز کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بیرون ملک تربیت یافتہ اساتذہ کا مقامی سطح پر اپنی مہارت منتقل کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ ملٹی پلائر ایفیکٹ ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا تاکہ جدید تدریسی طریقوں کو پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں مؤثر طریقے سے شامل کیا جا سکے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ این ایس یو میں تدریس کا بنیادی فوکس عملی اور مہارت پر مبنی تعلیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ موثر سٹیم تعلیم کے لئے نظریہ اور عملی مہارت کا امتزاج ناگزیر ہے، اس قسم کے کیسكیڈنگ سیشن اس خلا ءکو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ کو کل کے موجد تیار کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ وارانہ ترقی کے مسلسل مواقع اور بین الاقوامی تعاون پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ضروری ہیں۔یہ کیسكیڈنگ سیشن سٹیم تعلیم اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے فروغ کی جانب ایک اور کامیاب قدم ثابت ہوا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ این ایس یو مہارت پر مبنی اعلیٰ تعلیم میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور عالمی تعاون کے ذریعے مقامی تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے سرگرم ہے۔