راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخواکےضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز …
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردجہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):خیبر پختونخواکےضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے میر علی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ایک اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی اسپن وام میں کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کوہلاک کر دیا۔
بھارت کے حمایت یافتہ مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔








