فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات، شاندار کارکردگی پر مبارکباد

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کو دنیا کے مشکل ترین فوجی برداشت اور قیادت کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں …

راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کو دنیا کے مشکل ترین فوجی برداشت اور قیادت کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

فیلڈمارشل نے ٹیم کو دنیا کے مشکل ترین فوجی برداشت اور قیادت کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاک فوج کی اعلیٰ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی برداشت، حکمت عملی کی مہارت اور مثالی ٹیم سپرٹ کے غیر معمولی معیار کا مظاہرہ کرنے پر شرکا کو سراہا۔

انہوں نے ٹیم کی لگن اور سخت تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث بنی ہے،انہوں نے پاک فوج کی شاندار کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکا نے اس اعزاز پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور نظم و ضبط، بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔