اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں اور سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے تناظر میں حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی اقدامات جاری ہیں۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہوائی حدود …
سری لنکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں اور سری لنکن حکومت کی امداد کی اپیل،حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی اقدامات جاری ،200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سری لنکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں اور سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے تناظر میں حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرین کے لئے امدادی اقدامات جاری ہیں۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہوائی حدود کے استعمال پر پابندی کے باعث این ڈی ایم اے نے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز روانہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔
بھارت کے غیر ذمہ دار رویے کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے سمندری راستے سے بھجوائے گئے سامان کو پہنچنے میں تقریباً 8 دن لگیں گے۔امدادی سامان میں خیمے، کمبل، رضائیاں، لائف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنے کے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کے لئے خشک دودھ، راشن اور ادویات شامل ہیں۔سامان روانگی کی تقریب این ڈی ایم اے کے اسلام آباد میں قائم گودام پر منعقد ہوئی۔وزیر مملکت اظہر بلال کیانی نے روانگی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سری لنکا کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔
این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ ، الخدمت فاؤنڈیشن اور میڈیا کے نمائندگان سامان روانگی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ این ڈی ایم اے پاکستان اور دیگر ممالک میں آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔سری لنکن سفیرنے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔








