پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز بدھ سے ہو گا

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر ۔19اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر۔ 19کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل بدھ سے ہوگا۔ سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کاکسز بازار کرکٹ اکیڈمی گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز 3، 5، 7، 10اور 12نومبر کو کھیلے جائیں گے۔میچز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے یو ٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہونگے۔پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلہ …

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر ۔19اور بنگلہ دیش ویمنز انڈر۔ 19کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل بدھ سے ہوگا۔ سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کاکسز بازار کرکٹ اکیڈمی گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے میچز 3، 5، 7، 10اور 12نومبر کو کھیلے جائیں گے۔میچز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے یو ٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہونگے۔پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ سعدیہ نصیر کا کہنا تھا کہ ہمارا سکواڈ کافی متوازن ہے، پیسرز اور سپینرز کا اچھا کمبینیشن ہے۔

ہم اس سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔ کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ سے مدد ملتی ہے۔

 

مزید خبریں