فیفا فائنل ڈرا شو کی میزبانی ہائیڈی کلوم اور کیون ہارٹ کریں گے ،مشہور استاد آندرے بوچیلی، وِلیج پیپل اور عالمی میوزک سپر سٹار روبی ولیمز لائیو پرفارمنس دیں گے

واشنگٹن ڈی سی۔3دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے فائنل ڈرا شو کے لیے عالمی معیار کی تفریحی لائن اَپ کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ یہ شو تاریخی جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس، واشنگٹن ڈی سی میں 5 دسمبر بروز جمعہ 2025 کو منعقد ہوگا۔ دنیا بھر سے لاکھوں ناظرین کی توقع ہے، اور یہ شو تفریحی دنیا کی کچھ …

واشنگٹن ڈی سی۔3دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026کے فائنل ڈرا شو کے لیے عالمی معیار کی تفریحی لائن اَپ کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ یہ شو تاریخی جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس، واشنگٹن ڈی سی میں 5 دسمبر بروز جمعہ 2025 کو منعقد ہوگا۔ دنیا بھر سے لاکھوں ناظرین کی توقع ہے، اور یہ شو تفریحی دنیا کی کچھ سب سے زیادہ پہچانی جانے والی شخصیات کو ایک ساتھ لائے گا کیونکہ فٹ بال کا سب سے بڑا سٹیج ایک تاریخی لمحے کے لیے تیار ہے۔

اس شو کی مشترکہ میزبانی سپر ماڈل، پروڈیوسر اور ایمی ایوارڈ یافتہ ٹیلی ویژن شخصیت ہائیڈی کلوم، اپنی نسل کے سب سے کامیاب کامیڈین اور اداکار ہیں ان کے ساتھ کیون ہارٹ اور ڈینی رامیرز بھی ہونگے ۔جو 2026 کے اس انتہائی متوقع ایونٹ میں گرمجوشی اور ہالی وڈ کا انداز شامل کریں گے۔ہائیڈی کلوم جو 2006 میں جرمنی میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل بھی فائنل ڈرا میں شریک ہوئی تھیں، اس بار دوبارہ اس سٹیج پر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے اپنے آبائی ملک میں اس شو میں شامل ہونے کے بعد، دوبارہ فائنل ڈرا کی میزبانی کرنا واقعی غیر معمولی ہے۔

ورلڈ کپ دنیا کو کسی اور چیز کی طرح اکٹھا کرتا ہے، اور تین میزبان ممالک اور 48 ٹیموں پر مشتمل اس سے بھی بڑے سٹیج پر دوبارہ اس جادو کا حصہ بننا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔رامیرز نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے طور پر جو فٹ بال کھیل کر بڑا ہوا، اس طرح کے ہائی پروفائل ایونٹ میں ڈرا کی مشترکہ میزبانی کرنا اور ورلڈ کپ کے لیجنڈز سے ملنا اور بات کرنا ایک خواب ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا ریاستہائے متحدہ، جہاں میں پیدا ہوااور میکسیکو، جہاں میری کچھ جڑیں ہیں، میں آنا اسے اور بھی خاص بنا دیتا ہے اور میں اس شو کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔سامعین کو کچھ شاندار لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

تاریخ کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی کلاسیکل آوازوں میں سے ایک، استاد آندرے بوچیلی، عالمی سپرسٹار روبی ولیمز کے ساتھ سٹیج سنبھالیں گے جو امریکی گلوکارہ اور ایوارڈ یافتہ ملٹی ہائفنیٹ ،نکول شیرزنگر کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ ڈرا کے اختتام کے بعد،وِلیج پیپل اپنے عالمی ترانے، Y.M.C.A. کی ایک شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔

مزید خبریں