گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سرگودھا۔ 03 دسمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ کے زیر ا ہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سگھرال نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن نجی کالجز نے حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سگھرال کی پرنسپل مسز صائمہ کلثوم نے ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت کی اور …

سرگودھا۔ 03 دسمبر (اے پی پی):تعلیمی بورڈ کے زیر ا ہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں جاری انٹر کالجیٹ گرلز والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سگھرال نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن نجی کالجز نے حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سگھرال کی پرنسپل مسز صائمہ کلثوم نے ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت کی اور اپنے کالج کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ڈاریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ چوہدری انیس صادق گجر نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا محمد جہانزیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابوالحسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے۔ اس لئے تعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دیتا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کٹھہ سگھرال مسز صائمہ کلثوم نے تعلیمی بورڈ سرگودھا کا ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے کالج کی ٹیم اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر شازما حسن کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ مزید محنت کر کے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامی امور محمد وقاص بٹ نے سر انجام دئیے۔

مزید خبریں