برسبین۔3دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل (جمعرات سے )8 دسمبر تک گابا،برسبین میں کھیلا جائےگا،جو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں …
آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان ایشز سیریزکا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا

مزید خبریں
برسبین۔3دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل (جمعرات سے )8 دسمبر تک گابا،برسبین میں کھیلا جائےگا،جو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔
7 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4سے 8دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائےگا،تیسرا میچ 17 سے 21دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔








