برسبین۔3دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیاکی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان و فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف گابا ،برسبین میں ہونے والے ڈے نائٹ پنک بال ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔قائم مقام کپتان سٹیو سمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم …
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کا امکان روشن

مزید خبریں
برسبین۔3دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیاکی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان و فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف گابا ،برسبین میں ہونے والے ڈے نائٹ پنک بال ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔قائم مقام کپتان سٹیو سمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے اور کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ سپیشلسٹ سپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔
آسٹریلیا کو انجرڈ اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی ڈھونڈنا ہے اور اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں۔تاہم سمتھ نے اس فیصلے سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے۔پیٹ کمنز کی شمولیت اس لیے حیران کن ہوگی کیونکہ انہیں ابتدائی 14 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن وہ پرتھ اور برسبین میں نیٹ سیشنز کے دوران بہترین فارم میں نظر آئے ہیں۔
سٹیون سمتھ کے مطابق پیٹ کمنز نیٹس میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ میچ کی شدت الگ ہوتی ہے لیکن وہ کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔پیٹ کمنز برینڈن ڈوگٹ کی جگہ بھی لے سکتے ہیں، مگر جولائی سے میچ نہ کھیلنے کے باعث ان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پر خدشات موجود ہیں۔اگر آسٹریلیا سپنر کے بغیر مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو پیٹ کمنز کا بوجھ کم رکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کی واپسی مزید ممکن ہو جاتی ہے۔








