اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تنظیم سٹینڈ ود پاکستان کے صدر سید فصیح حیدر نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے عوامی فلاحی منصوبوں، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع سے متعلق تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سید فصیح حیدر نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سے صوبے میں سماجی و …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتنظیم سٹینڈ ود پاکستان کے صدر سید فصیح حیدر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تنظیم سٹینڈ ود پاکستان کے صدر سید فصیح حیدر نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے عوامی فلاحی منصوبوں، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع سے متعلق تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سید فصیح حیدر نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کی جانب سے صوبے میں سماجی و ترقیاتی پروگراموں میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








