فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بدھ کو …

راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔فیلڈمارشل نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔