حکومتِ بلوچستان نے مسیحی ملازمین کیلئے دسمبر کی تنخواہیں پیشگی جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025 ء کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری حکم نامہ نمبر FD(R-I) VI-9/2025/1426-1545کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 …

کوئٹہ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025 ء کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری حکم نامہ نمبر FD(R-I) VI-9/2025/1426-1545کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں
جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 دسمبر 2025ء کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی برادری صوبے بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری آرام سے کر سکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مذہبی تہوار بہتر انداز میں منا سکیں۔