کراچی ۔3دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کے مقابلے (کل) 4 دسمبر بروز جمعرات سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کریں گے۔ افتتاحی روز دس مقابلے منعقد ہوں گے جن میں آٹھ مردوں کے اور دو خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال …
35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کے مقابلے 4 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے

مزید خبریں
کراچی ۔3دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے ایونٹ کے مقابلے (کل) 4 دسمبر بروز جمعرات سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوں گے۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کریں گے۔ افتتاحی روز دس مقابلے منعقد ہوں گے جن میں آٹھ مردوں کے اور دو خواتین کے مقابلے شامل ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ ایونٹ میں مردوں کی آٹھ اور خواتین کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو، دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مردوں کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، سندھ، خیبر پختونخوا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ خواتین کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سندھ، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
مردوں کے میچز کے شیڈول میں 4 دسمبر کو پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان آرمی سے،سندھ کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے اور پاکستان نیوی کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا۔ پنجاب اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان واپڈا اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان آرمی اور سندھ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا اور اسی طرح پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 5 دسمبر کو پاکستان واپڈا کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔پاکستان آرمی اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پنجاب اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان پولیس اور بلوچستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔اسی طرح 6 دسمبر کو سیمی فائنل اور 7 دسمبر کو گروپ پوزیشنز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔خواتین کے میچز کے شیڈول میں 4 دسمبر کو پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے اور سندھ کا مقابلہ پنجاب سے ہو گا۔ 5 دسمبر کو گلگت بلتستان کا مقابلہ پاکستان واپڈ سے ہوگا
پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا اور سندھ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 6 دسمبر کو سیمی فائنل اور 7 دسمبر کو گروپ پوزیشنز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔








