"چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جنرل (ر) انعام حیدر ملک نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے ان کا استقبال کیا۔”
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ انعام حیدر ملکنے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا ۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر صوبائی ایمرجنسی،کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پنجاب میں مون سون و سیلاب کے حوالہ سے حالات و بچائو کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کی ٹیکنیکل ٹیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران کلائمیٹ چینج، کیپیسٹی بلڈنگ، ریسورس مینجمنٹ و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی وزیر صحت نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں، محکمہ صحت، ریسکیو، لائیو سٹاک و دیگر محکمہ جات فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں اور انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ریسکیو کو اربوں روپوں کی لاگت کے جدید آلات سے آراستہ کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے نئے ویئر ہاوسز قائم کئے جا رہے ہیں،گذشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہت بہتر ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق این ڈی ایم اے تمام صوبوں سے سیلاب کے حوالہ سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو و دیگر متعلقہ اداروں کا انتہائی عمدہ رسپانس ہے۔ جنرل ریٹائرڈ انعام حیدر ملک نے مزیدکہا کہ سٹرکچرل کولیپس و دیگر نقصانات سے بچائو کیلئے این ڈی ایم اے نے پیشگی انتظامات کر رکھے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام افسران فیلڈ میں الرٹ ہیں، مون سون سیزن و دریائوں میں پانی کے بہائو کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے زیر زمین واٹر سٹوریجز ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا کا دائرہ کار2 شہروں سے بڑھا کر41 شہروں تک کر دیا ہے۔ اس موقع پر جنرل انعام حیدر ملک نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیف انور جپہ کو یادگار شیلڈز بھی پیش کیں۔








