"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سٹروک کیئر کے شعبے میں نمایاں خدمات اور مؤثر اقدامات کے اعتراف میں ڈبلیو ایس او/اینجلز کی جانب سے ڈائمنڈ ایوارڈ کے طبی اعزاز سے نوازا گیا۔”
وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز کو سٹروک کیئر میں خدمات پر ڈبلیو ایس او/اینجلز کی جانب سے ڈائمنڈ ایوارڈ کا طبی اعزازسے نوازا گیا

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سروسز ہسپتال شعبہ نیورالوجی کی سٹروک کیئر میں خدمات پر ڈبلیو ایس او/اینجلز کی طرف سے ڈائمنڈ ایوارڈ کا عظیم ترین طبی اعزازسے نوازا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم،ہیڈ شعبہ نیورولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد عدنان اسلم اور پوری ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی۔فالج کے مریض کی بحالی صحت کی کاوشوں کے بہتر نتائج کیلئے سروسز ہسپتال کے سٹروک ایمرجنسی سنٹر کو بہترین قراردیاگیا۔ مریم نواز شریف کی زیر قیادت سروسز ہسپتال شعبہ نیورالوجی میں ڈائمنڈ ایوارڈ فار ایکسی لینس ان سٹروک کیئر حاصل کرنے والا پبلک سیکٹر کا پہلا ملکی ادارہ بن گیا۔ورلڈ سٹروک آرگنائزیشن اور یورپین سٹروک آرگنائزیشن کے اشتراک سے اینجلز اینی شٹیو دنیا بھر میں فالج کے علاج کے معیار کا تعین کرتا ہے۔ پاکستان بھر میں سروسز ہسپتال کو فالج زدہ مریضوں کے فوری،موثر اورعالمی معیار کے جدید ترین طریقہ علاج پر ڈائمنڈ ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ڈائمنڈ ایوارڈ کے حصول کیلئے ہسپتالوں کی فالج کے فوری علاج کیلئے کارکردگی کا عالمی معیار کے مطابق تعین کیاجاتاہے۔سروسز ہسپتال شعبہ نیورالوجی کو ٹھرومبولائسز کیلئے ڈور ٹو نیڈل ٹائم میں بہترین قرار دیا گیا۔ملک بھر کے پبلک سیکٹر میں سروسز ہسپتال سٹروک سنٹر میں فالج زدہ مریضوں کے لئے بروقت، فوری جدید علاج اورجامع طبی نگہداشت کا اعتراف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب سٹروک پروگرام کے لئے ڈائمنڈ ایوارڈ سرٹیفکیٹ نہیں بلکہ بروقت علاج اور جدید طبی سہولتوں کے باعث بچائی جانے والی ہزاروں انسانی جانوں کا اعتراف ہے۔وزیر اعلیٰ نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال کے دنیا بھر کے بہترین سڑوک سنٹر کی صف میں شامل پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،سٹروک سنٹر سروسز ہسپتال کیلئے ڈائمنڈ ایوارڈ کا اعزاز تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز ہسپتال سٹروک سنٹر کیلئے ڈائمنڈ ایوارڈکا اعزاز قابل تحسین ہے۔پنجاب میں فالج کے مریضوں کو بہترین اورعالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔پنجاب میں سٹروک کیئر کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ مستند عالمی ادارے اینجلز اینی شیٹو کی طرف سے ڈائمنڈ ایوارڈ پنجاب میں شعبہ نیورالوجی میں احتراع اور جدت کی راہ ہموار کرے گا۔








