35 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے پنجاب کی باکسنگ و ہاکی ٹیمز کراچی روانہ ہو گئیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کی باکسنگ اور ہاکی ٹیمیں کراچی روانہ ہو گئیں، پنجاب کے کھلاڑی گولڈمیڈلز کے لیے میدان میں اتریں گے،تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی گئی ہے،پنجاب کی ٹیمیں 4,3اور6دسمبر کو کراچی کے لیے روانہ ہور ہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام …

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کی باکسنگ اور ہاکی ٹیمیں کراچی روانہ ہو گئیں، پنجاب کے کھلاڑی گولڈمیڈلز کے لیے میدان میں اتریں گے،تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی گئی ہے،پنجاب کی ٹیمیں 4,3اور6دسمبر کو کراچی کے لیے روانہ ہور ہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے لگائے تربیتی کیمپس کے دورہ کے موقع پرکیا ہے ۔

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپس جاری ہیں ۔ڈی جی سپورٹس نے ہاکی، بیڈمنٹن،کراٹے ٹیبل ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور ووشو کے کیمپس کا معائنہ کیا،ووشواور کراٹے کے تربیتی کیمپس میں کوچزنے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروائے،کھلاڑیوں کو فزیکل ایکسرسائز بھی کروائی گئی،جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن کیمپ میں کوچز زرینہ وقاراور ساجد نے کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے،کھلاڑیوں کو جدید تکنیکس سے آگاہی دی گئی۔

ٹیبل ٹینس کیمپ میں سینئر کوچ یاسمین اختر نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ،ہاکی، ووشواور کراٹے کے کیمپس میںبھی کوچزنے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ،روزانہ ٹریننگ کے دو سیشن جاری ہیں ،نیشنل گیمز کراچی میں6سے13دسمبر تک شیڈول ہیں۔

مزید خبریں