انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی کی نویں فتح ،فلہم کو 4-5 سے شکست کا سامنا

لندن۔4دسمبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فلہم کو 4-5 گول سے ہرا دیاجبکہ ایورٹن نے اے ایف سی بورن ماؤتھ کو 0-1 گول سے ہرا کر لیگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین …

لندن۔4دسمبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فلہم کو 4-5 گول سے ہرا دیاجبکہ ایورٹن نے اے ایف سی بورن ماؤتھ کو 0-1 گول سے ہرا کر لیگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈن نے دو جبکہ ایرلنگ ہالینڈ،تیجانی ریجندرس اورسینڈر برج نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں نویں فتح ہے اور وہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ،فلہم کی طرف سے سیموئل چکووز نے دو جبکہ ایمیل سمتھ رو اور الیکس ایوبی ایک،ایک گول سکور کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان بورن ماؤتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں ایورٹن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان بورن ماؤتھ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ ایورٹن کی جانب سے فیصلہ کن گول جیک گریش نے میچ کے 78 ویں منٹ پر سکور کیا۔ اس فتح کے ساتھ ایورٹن کی ٹیم میں لیگ میں چھٹی فتح بھی سمیٹنے کے ساتھ ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنالی ہے۔ای پی ایل میں تاحال آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اور مانچسٹرسٹی کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں