صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی سمری کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پانچ سال کے لیے بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرر کے لئے وزیراعظم کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پانچ سال کے لیے بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرر کے لئے وزیراعظم کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دی جو اُن کی موجودہ مدت کے اختتام یعنی 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔

صدر نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف ایئر سٹاف کی آئندہ مدت کے دوران خدمات کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔