لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس واہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں59 کروڑ91 لاکھ48 ہزار روپے سے زائدکی رقم جاری کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں54 کروڑ روپے سے زائدکی رقم دئیے گئے، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے29 کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین …
پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں59 کروڑ91 لاکھ48 ہزار روپے کی رقم جاری

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس واہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں59 کروڑ91 لاکھ48 ہزار روپے سے زائدکی رقم جاری کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں54 کروڑ روپے سے زائدکی رقم دئیے گئے، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے29 کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں25 کروڑ81 لاکھ52 ہزار روپے سے زائد رقم جاری، گزارا الائونس کی مد میں فیملیز کو19 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہل خانہ کو5 کروڑ97 لاکھ50 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں ایک کروڑ78 لاکھ60 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس فورس کی ویلفیئر پر1 ارب 96 کروڑ67 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔








